متحدہ عرب امارات

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، یو اے ای حکام نے پاکستان میں سرکاری اسپتالوں کی اپگریڈیشن میں دلچسپی ظاہر کی

خلیج اردو
دبئی: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وفاقی وزیر نے دبئی کے شاہی خاندان کے رکن شیخ حمد بن دلموک المختوم اور ان کے گروپ سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل سپیشل سیکرٹری ہیلتھ افتخارِ شلوانی بھی موجود تھے۔

متحدہ عرب امارات حکومت کی مختلف ٹیموں نے وزیر صحت اور وفد کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر حیات بائیوٹیک گروپ کے ساتھ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حیات بائیوٹیک گروپ نے پاکستان میں پلازما کی تیاری اور افزائش کی سہولیات کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی۔پاکستانی وفد نے اس دلچسپی کو سراہا اور باہمی تعاون کے ساتھ اسے مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل اور میڈیکل سائنسز کے شعبے طبی پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

انہون نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں اہم تعاون کا آغاز ہوا ہے۔

مسٹر پٹیل کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے گروپ نے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولیات عوام کو براہ راست مدد فراہم کریں گی۔ہماری حکومت بہترین طبی خدمات کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو صحت کے شعبے میں تعاون کو ملکر فروغ اور ہر ایک کو حاصل اپنی اپنی مہارت اور خدمات کے اشتراک کو اگے بڑھانا ہے جس سلسلے میں ہماری حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدام کر رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button