متحدہ عرب امارات

ون چائنہ پالیسی پر متحدہ عرب امارات نے خاموشی توڑ دی، دنیا کو ون چائنہ اصول کا احترام کر دینا چاہیئے، یو اے ای

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کسی بھی اشتعال انگیز دوروں کے استحکام اور بین الاقوامی امن پر اثرات کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کے ساتھ ساتھ ون چائنہ پالیسی کے احترام کی اہمیت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں استحکام اور بین الاقوامی امن پر کسی بھی اشتعال انگیز بیرون دوروں کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش میں سفارتی مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button