متحدہ عرب امارات

پالتو جانور کی گمشدگی : مالک نے جذبات سے بھرا پیغام جاری کردیا ، مدد کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

خلیج اردو
دبئی : پالتو جانوروں کے گمشدہ ہونے کے بعد مالکان نے بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ جانوروں کی تلاش میں مدد کرنے والوں کو 2500 درہم دیئے جائیں گے۔

پال نے اپنے کتے بام بام کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 2500 درہم کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کتا 12 جنوری کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

اسی طرح دنیا اوفریڈ نے پرشین بلی مانوچ سے متعلق اعلان کیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے کو ایک ہزار درہم کا انعام دیا جائے گا۔

ان کی بلی 30 دسمبر کو جمیرہ ویلج ٹرائلنگل پر سے کود گئی تھی اور دوبارہ دیکھنے میں نہیں آئی۔ مالکن کا کہنا ہے کہ وہ کہیں جانے والی تھی اسی وجہ سے اپنے پڑوسن سے بلی کا خیال رکھنے کا کہا۔

مراکش کی خاتون اوفریڈ کا کہنا ہے کہ اس کی بلی کو قسمت بچا سکتی ہے اور وہ کسی معجزے کی منتظر ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنے مالکن کے دعویٰ پر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے گی۔
دونوں پالتو ایک سال پرانے ہیں۔ دوسری طرف دو پالتو جو مالکان سے لاپتہ ہو گئے تھے انہیں اصل مالکان تک پہنچا دیا گیا ہے۔

القدرہ میں محبت جھیل کے قریب گم ہونے والا کتا چند گھنٹوں میں مل گیا تھا جبکہ ایک اور پالتو کتے کو اس کے عرب مالک کو واپس کر دیا گیا ہے۔ مالک نے اپنے پیارے کتے کی تلاش کیلئے 5000 درہم انعام کا اعلان کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button