متحدہ عرب امارات

پانچ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی وجہ سے اموات میں 75 فیصد کمی آئی ہے

خلیج اردو
09 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ میں پانچ مرکزی شاہراہوں پر حادثات کے باعث شرح اموات میں کمی آئی ہے۔ شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ان پانچ مرکزی شاہراہوں پر حادثات کی وجہ سے اموات میں 75 فیصد کمی آئی ہے۔

شارجہ پولیس میں ٹریفک اور پٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل محمد الائی النقابی کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس وزارت داخلہ کے اسٹریٹجک پلان کے مطابق سڑکوں کو محفوظ بنانے، حادثات اور ہلاکتوں کی شرح کو کم کرنے کے اہداف حاصل کرنے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ شارجہ پولیس نے مختلف ٹریفک انیشیٹیو لیے ہیں کہ جس نے ایسے حادثات کو روکا ہے جو اموات کا سبب بنتے ہوں۔

پولیس نے سڑکوں کی مانیٹرنگ کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کیا ہے۔ دیگر اقدامات میں اہم مقامات پر ریڈار کی تنصیب شامل ہے۔

تیار کردہ پلان کے مطابق مختلف سڑکوں اور گلیوں پر ٹریفک پٹرول تعینات کیے جائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button