متحدہ عرب امارات

پانچ چوروں کا گینگ ، زیر تعمیر بنگلے سے بجلی کی تاریں چوری کرنے اور بنگلے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں 3 سال کیلیے جیل بھجوا دیئے گئے

خلیج اردو
عجمان : عجمان کونسل نے پانچ غیر ملکیوں کو ایک زیر تعمیر ویلاز سے بجلی کی تاریں چوری کرنے اور اسے نقصان پہنچانے پر تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان نے ویلاز کو بھی کافی نقصان پہنچایا تھا۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق عجمان کے الحامیدیا علاقے میں گھر کے مالک کو ایک انجینئر کی کال موصول ہوئی جو اس گھر میں کام کا سپروائزر تھا۔ انجینئر نے بتایا کہ گھر سے بجلی کی تاریں چوری ہوئیں ہیں۔

انہیں معلوم ہوا کہ تاروں کو دیوار خراب کرکے نکالا گیا ہے۔

کام کی جگہ پر جب ایک کنسلٹنٹ کو بلایا گیا تاکہ وہ نقصان کا اندازہ لگا سکے ، تو انہوں نے بتایا کہ اٹھارہ ہزار درہم کا خرچہ آئے واپس دیوار مرمت کرنے اور سات ہزار مزدوروں کا خرچہ کرنے میں لگ جائیں گے۔

جب پولیس کے پاس مالک نے باقاعدہ درخواست درج کی تو سی آئی ڈی آفیسر کو تحقیقات کیلیے مقرر کر دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button