پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ

خلیج اردو
اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر کو ٹیلیفون کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے منصب سنبھالنے پر وزیر مملکت برائے خارجہ، حنا ربانی کھر کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے،ٹیلیفونک رابطے پر اماراتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دوران گفتگو مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ دونوں وزراء نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button