متحدہ عرب امارات

پاکستان اور یورپی یونین میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق

خلیج اردو
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گیلمور نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی اور یورپی یونین کیساتھ تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گیلمور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور، مجموعی علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر النوعیت تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایمون گلمور نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ وہ یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button