پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار سے تجاوز کر گیا، بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے بھی زیادہ ہو گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں موجودہ حکومت کو بجلی کے بحران کا سامنا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے میڈیا کو جاری اعدادوشمار کے مطابق اس سوقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737میگاواٹ ہے۔

اس وقت پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 590میگاواٹ بجلی، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 میگا واٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ، جوہری ایندھن 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اسلام آباد ریجن میں بھی 4گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

سابقہ حکمران جماعت کے وفاقی وزیر اور مرکزی رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ حکموت کے پاس ایندھن کے پاس نہیں جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

موجوہ حکومت نے چارج سنبھالنے کے بعد پندرہ دنوں میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ اس میں ناکام ہوئی اور اب حکومت نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے بجائے اس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تاہم شہریوں کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آرہی۔

دوسری طرف وفاقی بجٹ میں بجلی کے متبادل ذرائع سولر انرجسی سسٹم کیلئے کے استعمال کا رجحان بڑھانے کیلئے سولر انرجی پینل کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button