متحدہ عرب امارات

پاکستان میں خدمت انسانی میں معروف نام ڈاکٹر رتھ فاؤ،وزیر اعظم پاکستان سمیت جرمن سفارتخانے کی جانب سے خراج عقیدت

خلیج اردو

اسلام آباد :پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دوسروں کی خدمت میں گزاری ہوئی زندگی اچھی زندگی ہے۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پاکستان کو اپنا گھر بنایا اور دل و جان سے عوام کی خدمت کی۔ اس جیسے رول ماڈل انسانیت پر ہمارے ایمان کو تقویت دیتے ہیں۔

پاکستان میں جرمن سفارتخانے نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پانچویں برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سفارتخانے نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام سے لڑنے، قابو پانے کے لیے وقف کر دی۔ ڈاکٹر رُتھ فاؤ پاک، جرمن دوستی کی ایک قابل ذکر علامت ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ ہمارے دلوں میں بطور سچی انسان دوست ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button