متحدہ عرب امارات

پاکستان میں خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ سے متعلق تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ، لیفٹنٹ جنرل ندیم انجم بطور ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

خلیج اردو
26 اکتوبر 2021
اسلام آباد : پاکستان میں ڈی جی آئی ایس آئی کے سربراہ کی تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے جہاں لیفٹنٹ جنرل ندیم احمد انجم بیس نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

وزیر اعظم آفنس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لیفٹنٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ بیس نومبر کو اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید انیس نومبر تک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق تھی جس میں متعلقہ تعیناتی سے متعلق وقت کا تعین کیا جارہا تھا۔

اس عمل کے دوران وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی۔ وزیراعظم نے تمام نامزد امیدواروں کا انٹرویو کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج مشاورت کا حتمی دور ہوا۔

اس تفصیلی مشاورتی عمل کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے نام کی منظوری دی گئی۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button