متحدہ عرب امارات

پاکستان میں صدر کی نااہلی کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سب سے بڑی عدالت سماعت کرے گی

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے صدر ڈاکر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر ایک شہری کی درخواست سماعت کیلئےمقرر کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دورکنی بینچ 16مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

 

عدالت اعظمیٰ کی ویب سائیٹ پر جاری کاز لسٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی سے متعلق درخواست گزار ظہور مہدی فیصل کی درخواست کو سماعت کیلئے مقررکیا گیاہے۔

 

درخواست میں صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عوامی یا آئینی عہدیدار کا صادق اور امین ہونا لازم ہے بصورت دیگر وہ اس عہدے کیلئے نااہل قرار دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button