متحدہ عرب امارات

پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

خلیج اردو

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا کے 12 ہزار 273 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے 358 مریض رپورٹ ہوئے ۔

 

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 2.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

سب سی زیادہ شرح بہاولپور میں 9.36 فیصد ریکارڈ ہوئی۔میرپورمیں 7.08، لاہورمیں 5.95 اوراسلام آباد میں 5.56 فیصد شرح ریکارڈ ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button