متحدہ عرب امارات

پاکستان میں 8 مہینے کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق، راوں سے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے

خلیج اردو

اسلام آباد :پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ 8 مہینے کے بچے کا تعلق شمالی وزیرستان، میر علی یونین کونسل 7 سے ہے۔

 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

 

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا تعلق وائرس کو محدود رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارھے ہیں۔پولیو کے خاتمہ کے لئے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔

 

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو یقینی بنائیں- بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر پولیو وائرس سے بچا یا جا سکتا ہے۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے افراد کو پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ سول سوسائٹی میڈیا علماء کرام پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button