متحدہ عرب امارات

پاکستان نیوی کی جدید تقاضوں پر مبنی مشقوں کا اختتام : ہمہ وقت بھرپور حربی تیاریاں دور جدید کی اہم ضروریات ہیں، امیرالبحر   

خلیج اردو

کراچی : پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا. ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

 

 

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نےمشق کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سفارشات بھی پیش کیں.

 

 

چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

امیر البحر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہمہ وقت بھرپور حربی تیاری کی اہمیت پر زور دیا.

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق سی اسپارک کی اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی .

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button