متحدہ عرب امارات

پاکستان نے بین لاقوامی سفر کیلئے تازہ ترین ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
یکم دسمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے کے ساتھ پاکستان نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے تازہ ترین قواعد و ضوابط یا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ایس او پیز جاری کیں ہیں۔

ڈان نیوز کی خبر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جمعہ کے روز مختلف ممالک کی اے ، بی اور سی کیٹگریز کیلئے تازہ ترین فہرست جاری کی جس کیلئے یہ ایس او پیز 31 دسمبر تک موزوں رہیں گے۔

اے کیٹگری میں رکھے گئے ممالک کیلئے اب سفر کے دوران پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان ممالک میں آسٹریلیا ، چین ، کوٹ ڈلوائر ، کیوبا ، فیجی ، فن لینڈ ، آئس لینڈ ، جاپان ، قازقستان ، لاؤس ، مالاوی ، مالدیپ ، نمیبیا ، نیوزی لینڈ ، نائیجیریا ، روانڈا ، جنوبی کوریا ، سعودی عرب ، سینیگال ، سری لنکا اور ویتنام شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ، بی اور سی کیٹگریز میں رکھے گئے ممالک سے آنے والے مسافروں کو پرواز سے 96 گھنٹے قبل کیے جانے والے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو کی ضرورت ہوگی ، بصورت دیگر ناکامی کی صورت میں ایئر لائن کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرنے کا حق محفوظ ہے۔

کیٹگری سی ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئےپاکستان کا سفر کرنے سے پہلے کورونا کا ایک منفی ٹیسٹ لازمی ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ پہنچنے پر کیا جائے گا۔۔ تاہم ان مسافروں کی جن کی عمر 12 سال سے کم ہے یا وہ لوگ جو مختلف اہلیت کے حامل ہیں یا کسی بین الاقوامی وفد کا حصہ ہیں ، انہیں صرف پاکستانی ایئرپورٹ پر صحت سے متعلق صحت کا فارم جمع کرانا ہوگا اور باقی لوازمات سے انہیں استثنی دیا جائے گا۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button