متحدہ عرب امارات

پاکستان کے توانائی شعبے سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بنک نے تشویشناک رپورٹ جاری کردی

خلیج اردو

نیویارک: انرجی سیکٹر میں گردشی قرضی کو لے کر ایشیائی ترقیاتی بنک نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ گرشی قرضہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک جا پہنچا ۔

 

بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ،اے ڈی بی نے پاکستان کو چارج شیٹ جاری کردی،ایشیائی ترقیاتی بینک  کےمطابق گردشی قرضہ چودہ اعشاریہ  چارارب ڈالر سے تجاوز کر گیا،یہ قرضہ پہلی بار مجموعی جی ڈی پی کے 5 فیصد تک جا پہنچا ہے

 

اے ڈی بی کے مطابق گردشی قرضے میں اضافے کی بنیادی وجہ پانچ سال میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ ہے،بجلی کی قیمت نجی بجلی گھروں کو مہنگے ہوتے امریکی ڈالر میں ادائیگی  کے سبب بڑھی ہے۔

 

ایشائی تریقاتی بنک نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر میں نقصان کی شرح 30 فیصد تک جا پہنچی جبکہ بجلی کی کمپنیوں سے بجلی کی  خریداری میں کمی آئی ہے۔ ادارے نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button