پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے سابق صدر مشرف کی موت سے متعلق افواہوں کی تردید

خلیج اردو
دبئی : پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف کو دبئی کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ ان کے صحت سے متعلق غیر حوصلہ افزا خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 2001سے 2008 تک ملک پر حکومت کرنے والے سابق رہنما دبئی کے امریکن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر پرویز مشرف کے انتقال کی افواہیں تھیں۔ تاہم سابق صدر کے اہل خانہ نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر بیمار ہیں تاہم وہ حیات ہیں۔

اس حوالے سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ اپنی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحت یابی ممکن نہیں ہے اور اعضاء خراب ہو رہے ہیں۔ ان کی روزمرہ کی زندگی میں آسانی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آئی جب متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ خبریں چلائیں کہ سابق سیاسی رہنما جمعہ کو دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے اوورسیز صدر افضال صدیق نے التماس کی ہے کہ م جعلی خبروں پر کان نہ دھریں اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کریں۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button