متحدہ عرب امارات

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کو سسلین مافیا کہہ کر مختلف افسران کی اموات سے متعلق فہرست سوشل میڈیا پر جاری کردی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے جڑے کرداروں کی پراسرار اموات سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہباز شریف اور ان کی جماعت کے افراد کے کیسز سے جڑے کرداروں کی پراسرار اموات پر سوال اٹھاتے ہوئے فہرست سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار اور مجرم حواری اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ بچانے کیلئے مافیاز کے سے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

مسٹر خان نے لکھا ہے کہ جب امپورٹڈ کرائم منسٹر اور حواری مافیاز کے ہتھکنڈے استعمال کریں گے تو گواہان اور تفتیش کاروں کی اچانک اموات پر سوالات تو اٹھیں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اکثر حکومت پر ایسے الزامات لگاتی آئی ہے جہاں وہ مختلف افسران کی اموات کا الزام شریف فیملی پر لگاتے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button