پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں پہلی سیکورٹی پالیسی کی منظوری دیدی

خلیج اردو 27 دسمبر 2021

اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے دوران مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شرکا کو بریفنگ میں بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔ شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکورٹی ہوگا۔ معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔

مشیرقومی سلامتی کا کہناتھا کہ پالسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پالیسی پر عملدارمد یقینی بنانے کے لیے فریم ورک بھی تیار کرلیاگیا ہے۔ قومی سلامتی پالیسی کل وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

اجلاس سے اظہار خیال میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی پالیسی کی تیاری میں قومی سلامتی ڈویژن اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

مسٹر خان نے پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام اداروں کو مربوط حکمت عملی اپنانے اور مشیر قومی سلامتی کو ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی ، اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button