متحدہ عرب امارات

پاک ایران تعلقات کے حوالے سے پیش رفت : ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خلیج اردو

اسلام آباد :وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سیف محمد الزابی اپنے فرائض دوبارہ شروع کریں گے۔

 

سفیر کی تعیناتی کا اعلان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

 

26 جولائی 2022 کو خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ایک حالیہ فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔

 

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کنٹرول کرنے والے سفارتی اصولوں کے مطابق ہے۔

ایمبیسڈر الزعبی آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور دونوں ممالک اور وسیع خطے کے مشترکہ مفادات کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button