متحدہ عرب امارات

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم انداز میں بیہودہ مہم ، سابق آرمی افسران نے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈا کو بے نقاب کر دیا

خلیج اردو
راولپنڈی : افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے سابق آرمی افسران میدان میں آگئے۔ فوج مخالف مہم کی مذمت اور مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر انکشاف ہوا ہے کہ سابق آرمی افسران کی تصویریں لگا کر سوشل میڈیا پر جعلی آڈیوز پھیلائی جارہی ہے۔

سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ ، لیفٹنٹ جنرل ہارون اسلم اور میجر جنرل ریٹائر اعجاز اعوان نے اپنے پیغامات میں پاک آرمی کو اپنی پہچان اور عزت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کے آئین اور رول آف لا کیلئے فیصلوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے جو فوج مخالف پروپیگنڈے اور ریاستی اداروں کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم ہے۔

دوسری طرف ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم کے پیچھے لوگوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔متعلقہ ادارے قومی سلامتی کو بڑی زک لگانے کی سازش کے پس پردہ تمام کرداروں تک پہنچ گئے ہیں۔ حقائق باضابطہ طور پر سامنے، قانون کی سخت عملداری کا مظاہرہ جلد دیکھنے میں آئے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد پر مشتمل مہم چلائی جارہی ہے جس کو لے کر سائبر سیکورٹی کے اداروں نے گرفتاریاں بھی کیں ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعت سے وابستہ افراد جعلی اکاؤنٹس کی مدد سے فوج مخالف ٹرینڈ چلانے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button