متحدہ عرب امارات

پولیس کی جانب سے جوابازوں ، چاپڑی فروشوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے غیرقانونی طور پر گلیوں میں سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے جو عام طور پر سردیوں میں بڑھ جاتے ہیں۔

پولیس نے رہائشی علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کیا ہے جہاں گلیوں میں سامان فروخت کرنے والے ، جوا کھیلنے والے اور دیگر مٹرگشت و سرگرمیوں پر کریک ڈؤن شروع کیا ہے۔

شارجہ پولیس کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں پٹرولنگ کی مرکزیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں ممنوع شدہ تمباکو فروشوں اور جوابازوں کے خلاف آپریشن شامل ہے۔

اس مہم کا مقصد ان منفی سرگرمیوں کا سدباب کرنا ہے جو موسم سرما میں ان علاقوں میں بڑھ گئی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ جب تک یہ خلاف ورزی مکمل ختم نہ ہوں ، کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ پولیس گروپ ان افراد کو نشانہ بناتا ہے جو پارک میں جمع ہوتے ہیں جن کی وجہ سے تشدد کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔

پولیس ان افراد کے خلاف بھی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جو جوا کھیلتے ہیں۔ پچھلی دفعہ پولیس نے ایک ایشیائی باشندے کو گرفتار کیا تھا جو مہینے میں دو ہفتوں کیلیے اکھٹے ہوکر جوا کھیلتے تھے۔

اس غیر ملکی نے پولیس کو بتایا تھا کہ جواریوں نے اسے اجرت دی تھی جن کو وہ خوراک اور مشروبات بیچتا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button