متحدہ عرب امارات

پولیس کی شاندار کارکردگی: لاکھوں درہم چوری کرنے والا گینگ 24 گھنٹے میں گرفتار

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے جس پر رہائشیوں سے 460,000 درہم کی دھوکہ دہی اور چوری کا الزام ہے۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ایکسٹرنل ایریا پولیس ڈائریکٹوریٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان ملزمان کو متائثرین کی شکایت کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت بعد گرفتار کیا ہے۔

فورس نے کہا ہے کہ گینگ متاثرین کو لالچ دینے اور ان کی نقدی چوری کرنے کے لیے دھوکہ دہی کے مختلف طریقے استعمال کرتا تھا۔

مصفحہ پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران کی ایک ٹیم نے خصوصی پٹرولنگ کے محکمہ المصراد کے تعاون سے، مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور ان کی شناخت کے بارے میں ناکافی ہونے کے باوجود چوری شدہ نقدی برآمد کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کیا۔

کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سہیل الراشدی نے کہا ہے کہ ابوظہبی پولیس رپورٹس کا فوری جواب دینے اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تھانوں اور محکموں کی جدیدیت اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال نے افسران کو اپنے فرائض بخوبی نبھانے کے قابل بنایا ہے اور یہ ابوظہبی پولیس کے وژن کو حاصل کرنے میں معاون ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button