متحدہ عرب امارات

پیٹرول کے صارفین کیلیے خوشخبری : مئی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مئی کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا۔

29 اپریل کو فیول پرائس کمیٹی نے مئی 2022 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

یکم مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا جس کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر ہے جو پچھلے مہینے 3.74 درہم فی لیٹر تھی۔

اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.55 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.62 درہم تھی۔ اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 3.48 درہم فی لیٹر ہوگی جو اپریل میں 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اپریل میں 4.02 درہم فی لیٹر میں ملنے والا ڈیزل 4.08 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button