متحدہ عرب امارات

ڈھائی درہم فیس میں 50 سال تک غریبوں کا علاج کرنے والا ڈاکٹر انتقال کر گیا، شیخ محمد کا سوگ کا اظہار

ڈاکٹر مشالی منگل کے روز 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 50 سال سے غریبوں کا علاج کر رہے تھے

خلیج اردو آن لائن: 50 سال تک غیربوں علاج کرنے والے ڈاکٹر مشالی منگل کے روز انتقال کر گئے۔ انکے انتقال پر دبئی کے حکمران اور ولی عہد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ شیخ محمد نے غریبوں کے ڈاکٹر کا خطاب پانے والے ڈاکٹر مشالی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "امید پیدا کرنے والے” کا خطاب دیا۔

شیخ محمد نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ” انہوں نے 50 سال تک غریبوں کا علاج اور انکی مدد کی۔ وہ تمام ڈاکٹروں کے لیے اور تمام عظیم لوگوں کے لیے مثالی شخصیت ہیں۔ اللہ ان کو جنت میں جگہ عطا کرے”۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر مشالی  ضرورت مندوں کا چیک اپ محض 10 مصری پاؤنڈز یا ڈھائی درہم کیا کرتےتھے۔ بعض اوقات وہ بے حال مریضوں سے کوئی معاوضہ نہیں لیتے تھے، اور انہیں مفت دوائیاں بھی دیتے۔

نوجوانی میں ڈاکٹر مشالی کی زندگی کو حادثے نے بدل دیا تھا۔ ایک بچے نے محض اس لیے خودکشی کر لی تھی کہ اس کی ماں اس کو دوائیاں لے کر نہیں دے پائی تھی۔ ڈاکٹر مشالی نے اس بچے کو بچانے بھرپور کوشش کی لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ اس حادثے نے ڈاکٹر مشالی کی ذہن پر بہت دور رس اثرات چھوڑے۔

اس کے بعد ڈاکٹر مشالی نے اپنی تمام زندگی غریبوں کی مدد کرنے کے لیے وقف کردی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button