متحدہ عرب امارات

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول کو لاکھوں درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

ابوظبہی : وہ نجی اسکول جو روزمرہ کے کرونا ایس او پیز کی پاسداری نہیں کر پائیں گے، انہیں ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ 29 اگست سے فزیکل ایجوکیشن کا آغاز ہوگا اور اس کے بعد ان رولز کا اطلاق ہوگا۔

ابوظبہی کے محکمہ تعلیم اور علوم نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے نجی اسکولوں کو دو سو دورے کیے ہیں جس میں کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے حوالے سے معائنہ کیا گیا ہے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ اسکولوں میں طلبہ کی حفاظت ہو۔

محکمے کے مطابق انہوں نے دو ہفتوں میں 221 اسکولوں کا کامیاب معائنہ کیا جہاں سے انہیں این او سی ملے تھی۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ابوظبہی کے نجی اسکولوں کیلیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ان کے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق دیکھیں کہ ان پر عمل کیا گیا ہے یا نہیں۔

وہ اسکول جنہوں نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا ہو، انہیں تین دنوں کی مہلت دی گئی تھی۔ اگر تیسری دفعہ ان اسکولوں نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیا تو انہیں آمنے سامنے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک بار جب اسکول کھل جائیں گے تو ان کیلیے روزانہ کی بنیاد پر سلف چیک رپورٹ ابوظبہی محکمہ تعلیم اور علوم کو دینی ہوگی۔ اس حوالے وے ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو انہیں دس ہزار سے ڈھائی لاکھ درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button