متحدہ عرب امارات

کرپٹو کرنسی میں اپنا بھاری سرمایہ کھونے والے سرمایہ کاروں نے دبئی کریپٹو کرنسی کے ماہر پر حملہ کر لیا

خللیج اردو
دبئی : دبئی میں چھ افراد کو ایک کرپٹو کرنسی کنسلٹنٹ پر حملہ کرنے اور اس کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کرتے ہوئے لاکھوں درہم سے محروم ہونے کے بعد اس کی رقم چوری کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق چھ مدعا علیہان نے دبئی میں کنسلٹنٹ کے گھر سے فرار ہونے سے پہلے تین مہنگی گھڑیاں اور ایک ہیرے کی انگوٹھی چوری کی تھی۔ جس کی قیمت بالترتیب 390,000 اور 200,000 امریکی ڈالر تھی۔

متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ کرپٹو کرنسی میں ان کی سرمایہ کاری سے متعلق مالی تنازعہ کے بعد مدعا علیہان نے اس کے گھر پر حملہ کیا اور اس کی رقم اور سامان چوری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔

مدعا علیہان نے ان سے ملاقات کرکے فینٹم نامی کرپٹو کوائن کے بارے میں مشورہ طلب کیا تھا۔ میرے مشورے پر ان لوگوں نے سرمایہ کاری کی ۔ ان لوگوں نے کافی منافع کمایا تو میں نے ان سے کہا کہ اسے بیچ دیں۔ پھر وہ ایک اور کوئن کے بارے میں معلومات اور رہنمائی طلب کی۔

اس نے بتایا کہ میرے مشورے پر جب ان لوگون نے اس کوئن میں سرمایہ کاری کی تو انہیں نقصان ہوا۔ سکہ بہت ڈاؤن ہوا اور وہ اپنی رقم کھو بیٹھے۔

ان لوگوں نے اس سے دوبارہ رابطہ کیا تاکہ وہ اپنے پیسے واپس حاصل کرنے کے لیے کسی طریقے پر بات کریں۔ اس نے انہیں ایک نئے سکے کے بارے میں بتایا اور ایک ویب سائٹ بنانے اور سرمایہ کاروں کو کوائن خریدنے کا مشورہ دیا۔

چانچے ایسا ہی کیا گیا۔ لانچنگ کے موقع پر سکے کی قیمت زیادہ ہو گئی لیکن صرف 15 منٹ کے لیے اور پھر ایک ہیکر نے کرپٹو کوائن کو ہیک کیا اور اس کی قیمت صفر ڈالر تک پہنچ گئی۔

رقم ڈوبنے پر انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ میرے گھر آئے اور متشدد تھے۔ مجھے مارا پیٹا ۔ میری آنکھ سے خون بہہ رہا تھا۔ انہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

انہوں نے اس کی رقم زیورات اور تین مہنگی گھڑیاں چرا لیں۔ اس کے بعد اس نے دبئی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

دبئی پولیس نے پانچ مدعا علیہان کو گرفتار کیا تاہم ایک ملزم ابھی تک فرار ہے۔ ان پر ڈکیتی، دھمکیاں دینے اور متاثرہ شخص پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

عدالت نے انہیں چھ ماہ قید اور ایک ملین کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button