متحدہ عرب امارات

کوئی چیز مفت نہیں ہوتی، امریکہ ہماری آزادی کی قیمت لے چکا ہے، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور اُس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد اور راولپندی میں پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔۔اسلام آباد کے ایف نائن مارکیٹ میں بڑی سکرین پر پارٹی کارکنان عمران خان کی تقریر دیکھی۔۔۔کارکنان نے موجود حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور بارش کے باوجود اپنے لیڈر کے خطاب کیلئے کھڑے رہے

عمران خان نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی، بجلی کی قیمت میں چار روپے فی یونٹ کمی کی، آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود ہیلتھ انشورنس دیا، کیا ہم پر قیمتیں بڑھانے کا دباؤ نہیں تھا؟ اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس طرح پنجاب کے ضمنی انتخابات میں "میچ فکس” کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سیاست میں غیریقینی فضا بڑھتی جائے گی۔ احتجاج کی کال دوں گا ۔۔ اگرصاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشارہوگا ۔۔ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اوراس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیرخزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل امریکی سفیرسے ریلیف مانگنے امریکا پہنچ گئے ہیں لیکن وزیرخزانہ اورشہبازشریف سمجھ لیں کہ کوئی جیزمفت نہیں ہوتی ہرچیزکی قیمت ہوتی ہے امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اورمیرصادق ان سے ملے، نیوٹرلرز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگرحکومت گرائی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے ٹی وی پر کہا کہ ان کو ڈر تھا کہ عمران خان رہے گا تو ان کے رہنماجیل میں ہوں گے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت کی سربراہی میں ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے، جب عدم اعتماد ہوا تو ڈالر 178 کا تھا آج 208 کا ہے، ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا، اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟

کارکنان کا جوش و ولولہ قابل ذکر تھا، موجود حکومت پر خوب لفظی گولہ باری کی۔مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران بارش بھی ہوتی رہی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button