متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاط ہے ، لاپرواہی سے آپ دوسروں کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنیں گے

خلیج اردو
08 فروری 2021
ابوظبہی : عالمی سطح پر طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ چونکہ کورونا وائرس کا کوئی علاج ابتک دریافت نہیں ہوا تو ایسے میں حفاظت کا واحد ذریعہ احتیاط ہے ۔ کسی بھی حالات میں احتیاط برتنا اور چوکنا رہنا  بچاؤ اور نجات کا واحد ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ کیا ہم نے خیال کیا ہے کہ ہماری ذرا سی بے احتیاطی کسی کیلیے مشکل پیدا کر سکتی ہے ۔ وہ لوگ جو ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق پروٹوکول پر عمل کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے لیکن جہاں اچھائی ہے وہاں برائی بھی ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کو ایک قسم کا فیشن سمجھے ہیں اور اپنے بے احتیاطی کی وجہ سے دوسروں یا خود کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ پیدا کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ، حالیہ ہفتوں میں ورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد حکام نے مہلک وائرس کے خلاف انسداد کے اقدامات اور اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ حال ہی میں ابوظہبی نے نئی پابندیاں جاری کیں ہے جس کے مطابق ہوٹلوں ، ریستورانوں ، جم ، ساحل ، ٹیکسیوں اور بسوں کی آپریٹنگ گنجائش محدود کردی گئی ہے جبکہ سینما گھروں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 10 سے زائد افراد کو شادیوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری طرف وزارت صحت اور روک تھام نے اعلان کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے کیسوں کے تناظر میں وہ اگلے چار سے چھ ہفتوں میں بزرگوں ، معمر حضرات اور مہلک بیماریوں سے دوچار افراد کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین دے گی ۔ اس کوشش کا مقصد زیادہ سے زیادہ کمزور طبقے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ باقی افراد حفاظتی ویکسین کیلیے اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔

یہ وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلیے اہم اقدامات ہیں۔ ایسے میں جہاں حکام اقدامات کرنے میں سرگرم عمل ہیں ، شہریوں کیلیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔ زیادہ تعداد میں عوامی اجتماعات اور ماسک پہننے میں ہچکچاہٹ کورونا کیسز اس اضافے کی دو اہم وجوہات ہیں۔ ایسے میں جب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وائرس کی نئی قسمیں زیادہ متعدی ہوتی ہیں۔ اس طرح کی لاپرواہی نہ صرف زندگی کیلیے خطرہ ہے ، بلکہ ایسے وقت میں ناقابل قبول بھی ہے جب وبائی مرض پر قابو پانے کیلیے ویکسین دستیاب ہے اور کوششیں کامیابی کے قریب ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button