متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: ابو ظہبی حکام کا 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی تین نئی لیبارٹریز جلد کھولنے کا فیصلہ

ان لیبارٹریز میں لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، جو سستا اور تیز ترین ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہی حکام کا کورونا کے خلاف جنگ میں ایک نہایت اہم قدم، لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے 5 منٹ میں ٹیسٹ رپورٹ دینے والے 3 نئے ٹیسٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ۔ یہ ٹیسٹ سنٹر 5 منٹ میں رپورٹ دیں گئے اور فیس 50 درہم ہوگی۔

ان سنٹرز کے قیام سے ابوظہبی کے کے شہریوں کو ایک بڑی سہولت میسر آئے گی۔ خاص طور پر ایسے شہری جو ابوظہبی سے باہر سفر پر جانا چاہتے ہیں انہیں ٹیسٹ کروانے میں آسانی ہوگی، کیونکہ ابوظہبی واپس آںے پر انہیں اپنے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

یہ ٹیسٹ سنٹر مندرجہ ذیل علاقوں میں قائم کیے جائیں گے:

زید سپورٹس سٹٰی

کونیش ایریاز میں

اور العین کے ھیلیی ایریا میں

یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ سنٹر ابو ظہبی کی ہیلتھ سروس سیہا کی جانب سے چلائے جائیں گئے۔ اور ان میں وہی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو گنتوت بارڈر پر پہلے سے ہی کی جارہی ہے۔

صرف ان لوگوں کو ابوظہبی میں داخلے کی اجازت میں ملے گی جن کے ٹیسٹ منفی آئیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر کورونا کے لیے مخصوص پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جو اسی سنٹر پر کیا جائے گا جس  کی فیس 320 درہم ہوگی۔  اور اس کی رپورٹ آںے تک ابو ظہبی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

ان مراکز سے کون ٹیسٹ کروا پائے گا:

حکام کے مطابق ان ٹیسٹ سنٹرز پر نوجوانوں، 12 سال کے بچوں اور بوڑھوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گئے۔

ٹیسٹ کے لیے آںے والوں کو اپنا اصلی اماراتی شناختی کارڈ دیکھانا ہوگا

اور ٹیسٹ کے لیے آںے سے پہلے کروائی گئی بکنگ کا کیو آر کوڈ ٹیسٹ سنٹر پر دیکھانا ہوگا

ٹیسٹ کے لیے بکنگ کیسے کروا سکتے ہیں:

رہائشیوں کو ٹیسٹ کے لیے جانے سے پہلے وقت لینا ہوگا۔ جو سیہا کی سمارٹ ایپ سے لیا جا سکتا ہے۔

جس دن کا وقت ملے گا اس دن ٹیسٹ کے لیے آںے والوں کو اپنا اصلی اماراتی شناختی کارڈ دیکھانا ہوگا

اور ٹیسٹ کے لیے آںے سے پہلے کروائی گئی بکنگ کا کیو آر کوڈ ٹیسٹ سنٹر پر دیکھانا ہوگا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button