متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کے پیش نظر گولبل ویلج میں مختلف تقریبات اور آتش بازی منسوخ

خلیج اردو
04 جنوری 2021
دبئی : دبئی میں اپنی طرز کا منفرد گلوبل ویلج جو اپنے اندر ایک شکاہکار ہے اور جہاں تفریح اور انٹرٹینمنٹ کے بے پناہ شوز کئے جاتے ہیں ، اب کورونا وائرس کی وجہ سے آتش بازی انیت اپنے شوز منسوخ کررہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سے غیرمعینہ مدت کیلیے آتش بازی اور دیگر پروگرام معطل کئے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ دوبئی حکومت کی جانب سے حالیہ حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ تاہم مشن سپیڈ اسٹنٹ شو کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ باقی پارک عالمی معیار کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

اس ہفتے کے آغاز میں دبئی حکومت نے دو فروری سے بار اور پنز کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ سینما اور کھیلوں کے مراکز بھی بند کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے دبئی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے بتایا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔ اس حوالے ریسٹورنٹ اور کیفے مقلکقن سے کہا گیا ئے کہ رات ایک بجے تک وہ دوکانیں بند کریں۔ یہی حکم سویمپنگ پول اور نجی بیچز پر بھی ہوت ہے۔

مالز یہاں ستر فیصد صلاحیت پر کھول دیئے گئے ہیں جبکہ ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں ہر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ اس حوالے سے حکام کی جانب سے عمل درآمد کیلیے اقدامات جاری ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button