متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

کیا ایک خاتون ہوکر رات کو اکیلے چلتے ہوئے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں؟ متحدہ عرب امارات میں 95 فیصد رہائشیوں کا جواب ہاں میں ہے

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے گیلپ کی 2021 گلوبل لاء اینڈ آرڈر رپورٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے جس کے مطابق ملک کے تقریباً 95 فیصد باشندوں کا خیال ہے کہ وہ رات کے وقت اکیلے چلتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اس مخصوص کیٹگری میں سرفہرست ہے جس کے بعد ناروے (93 فیصد) ، چین (91 فیصد) اور سلووینیا (91 فیصد) پر ہے جہاں شہریوں کو لگتا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے لا اینڈ آرڈر انڈیکس میں بھی متحدہ عرب امارات 93 کے انڈیکس سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں ناروے (94) پر متحدہ عرب امارات سے صرف ایک پوائنٹ آگے ہے۔ یو اے ای سوئٹزرلینڈ، چین اور فن لینڈ جیسے ممالک سے آگے ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی رینکنگ کو سراہا ہے۔

گیلپ کی سروے میں مندرجہ ذیل سوالات پوچھے گئے تھے۔

  • جس شہر یا علاقے میں آپ رہتے ہیں، کیا آپ کو وہاں کی مقامی پولیس فورس پر اعتماد ہے؟

• کیا آپ شہر یا علاقے میں جہاں آپ رہتے ہیں رات کو اکیلے چلتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں؟

• پچھلے 12 مہینوں کے اندر کیا آپ کے یا گھر کے کسی دوسرے فرد سے رقم یا کوئی پراپرٹی چوری ہوئی ہے؟

• پچھلے 12 مہینوں میں کیا آپ پر کوئی حملہ کیا گیا ہے یا آپ کو لوٹا گیا ہے؟

2021 گلوبل لاء اینڈ آرڈر رپورٹ 2020 میں 115 ممالک اور علاقوں میں 120,000 سے زیادہ افراد کے انٹرویوز کیے گئے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے حالیہ وومن، پیس اینڈ سیکیورٹی انڈیکس سروے کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے خواتین خود کو متحدہ عرب امارات میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

سروے میں شامل 98.5 فیصد خواتین جن کی عمریں 15 سال یا اس سے زیادہ تھیں، نے بتایا کہ وہ رات کو اکیلے چلتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

گلوبل فنانس میگزین کے مطابق جولائی میں متحدہ عرب امارات کو دنیا کے 134 ممالک میں دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button