متحدہ عرب امارات

کیا ایک ملازم اپنی سالانہ چھٹیوں کے ساتھ بیماری کی چھٹیاں کے سکتا ہے؟

خلیج اردو
دبئی : کسی بھی ادارے میں کام کرتے ہوئے وہاں کے قانون کے مطابق چھٹیاں ملازم کا حق ہوتا ہے۔ بیماری کی چھٹیاں یا سالانہ چھٹیاں ایک طے کردہ طریقہ کار کے مطابق حاصل کرنا ملازم کا حق ہوتا ہے۔خلیج ٹائمز سے ایک صارف نے سوال پوچھا ہے جس کا جواب قارئین کیلیے مفید ہو سکتا ہے۔

سوال : میں حال ہی میں ایک خطرناک بیماری سے متعلق اگاہ ہوگیا ہوں جو مجھے لاحق ہے جس کے علاج میں مہینے لگ سکتے ہیں۔ میں ایک دبئی میں موجود کمپنی میں ملازم ہوں۔ کیا آپ مجھے بیماری کی چھٹیوں سے متعلق بتا سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ میں بیماری کی کتنی چھٹیاں کر سکتا ہوں؟ کیا میں بیماری کی چھٹیوں کو سالانہ چھٹیوں کے ساتھ یکجا کر سکتا ہوں؟ اگر میں لمبی چھٹی پر چلا جاؤں جس میں پیڈ اور ان پیڈ چھٹیاں شامل ہیں، تو میری کمپنی مجھے نوکری سے نکال دے گی؟

جواب : آپ دبئی میں موجود ایک کمپنی میں ملازم ہیں جس وجہ سے یہاں وفاقی قانون نمبر 8 لاگو ہوتا ہے۔ جب ایک ملازم تین مہینے کی پروبیشن پیریڈ گزارتا ہے تو اس وہ پندرہ دنوں کی چھٹیاں مکمل تنخواہ کے ساتھ گزار سکتا ہے۔ اگر وہ اگلے تیس دن تک چھٹیوں پر ہو تو اسے آدھی سیلری ملے گی۔ اس کے بعد کی چھٹیوں میں کوئی تنخواہ نہیں ملے گی۔

یہ ملازمت کے قانون کے آرٹیکل 83 کے مطابق ہے۔ اس قانون کے مطابق پروبیشن پیریڈ کے دوران ملازم کو کوئی بیماری کی چھٹی نہیں ملے گی۔ جب وہ اس دورانیے سے گزرتا ہے تو اسے بیماری کی چھٹیاں 90 دن سے زیادہ نہیں ملے گی جو درج بالا طریقہ کار کے مطابق ہے۔

آپ کی درخواست کو دیکھتے ہوئے آپ اہل ہیں کہ لمبی چھٹیاں لیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button