متحدہ عرب امارات

گاڑی چوری کرنے کے بعد اس کی کھڑکی توڑ دینے والے شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
فوجیرہ : فوجیرہ کی مس ڈیمنرز کورٹ نے پچپن سالہ عرب باشندے کو گاڑی چوری کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم نے گاڑی چوری کرنے کے بعد اس کی کھڑکی توڑ دی تھی۔

عدالت کارروائی کے مطابق متائثرہ شخص نے پولیس کے ساتھ مقدمہ درج کیا تھا کہ اس کی گاڑی گم ہوئی ہے۔ گاڑی ورک شاپ کے باہر سے چوری ہوگئی تھی۔

جب عرب شخص سے استعاثہ نے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے گاڑی چوری کی تھی۔ انہوں نے اقرار کیا کہ وہ گاڑی کے پرزہ جات فروخت کرنا چاہتا تھا۔

دوسرے شخص نے ڈیلر بن کر اس سے گاڑی خریدنے کی کوشش کی تھی۔

پہلے ملزم نے گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا اور بہانہ کیا کہ اس سے چابی گم ہوئی ہے۔ اس نے مرمت کیلیے ٹرک کرایے پر لیا اور اس میں گاڑی کو دوسری امارات لے جایا گیا۔

دوسرے ملزم نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کیا۔ اس نے کہا کہ اس کا چوری سے تعلق نہیں۔ عدالت نے عدم ثبوت پر دوسرے ملزم کو رہا کیا اور پہلے ملزم کو مقدمے کے اخراجات برداشت کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button