خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

خلیج اردو: صومیہ خان تیسری پاکستانی گلوکارہ ہیں جن کو دبئی میں گولڈن ویزا ملا ہے۔

اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم،آئمہ بیگ کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ۔

صومیہ خان نے ٹیلی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میں یو اے ای حکومت اور خاص کر دبئی حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے عزت اور مان دیا۔

صومیہ خان نے کہا کہ دبئی میرا دوسرا گھر ہے میرا بچپن یہیں پر گزرا ہے، دبئی امیگریشن حکام نے مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا ہے۔

مجھے یہ ویزہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے دیا گیا ہے، اب میں دبئی میں اپنے شوز بھی باقاعدگی سے منعقد کیا کروں گی۔

صومیہ نے کہا کہ یہاں پر مقیم پاکستانیوں کےلئے بہت کچھ نیا کرنے والی ہوں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button