متحدہ عرب امارات

ہلال احمر امارات موبائل کلینک کی حضرموت میں طبی خدمات کی فراہمی جاری

خلیج اردو – متحدہ عرب امارات کی طرف سے ہلال احمر امارات کے زیر انتظام موبائل کلینک کے ذریعے یمن کے صوبے حضر موت کے دور دراز دیہات کے لوگوں کو مفت طبی خدمات کی فراہم کا سلسلہ جاری ہے ۔

یمن کے دور دراز علاقوں تک رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور دشواریوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہلال احمر امارات کی ٹیم نے دیہی علاقے المكلا میں 105 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔

ٹیم کے ارکان نے طبی مشاورت اور ہدایات دینے کے ساتھ مقامی لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے رہنما بروشرز بھی تقسیم کئے۔ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد نے تشخیص اور علاج معالجے کی خدمات کو سراہا ۔

ہلال احمر امارات کے موبائل کلینک منصوبے کا مقصد ایسے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو طبی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم کرنا ہے جہاں ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کی کمی ہے

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button