متحدہ عرب امارات

ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی ٹیم میں خفیہ اداروں کے افسران شامل کر لیے گئے

خلیج اردو

راولپنڈی :ہیلی کاپٹر حادثہ و شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر قائم کی گئی جوائنٹ انکوائری ٹیم میں انٹیلی جنس ایجینسز کے دو افسروں کا بھی شامل کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی جانے والی چھ رکنی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جوائنٹ انکوائری ٹیم میں خفیہ اداروں کے افسران شامل کرکے افسروں کی تعداد 6 کردی گئی ہے

آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار نمائندگی کریں گے، ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔

ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں

چھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے و شہداء سے متعلق منفی ٹرینڈ چلانے والوں کا پتہ چلا جائے۔

ان عناصر کے پیچھے کون کون ملوث ہے یا کن کن کے کہنے پر یہ ٹرینڈ چلا کر ملک کو بدنام اور شہداء کی فیملز و قوم کی دل آزاری کی کا بھی پتہ چلائے گی۔

انکوائری کے بعد ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button