متحدہ عرب امارات

یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے واقعات، متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی: بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر امیر ہائیک کو طلب کیا کرکے انہیں یروشلم اور مسجد اقصیٰ سمیت دیگر واقعات پر ملک کے شدید احتجاج ریکارڈ کیا ہے۔

سفیر کو بتایا گیا کہ شہریوں پر حملے اور مقدس مقامات پر دراندازی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

الحاشمی نے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، فلسطینیوں کے مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے حق کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا

انہوں نے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام اور سلامتی کو خطرہ قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی قانون اور موجودہ تاریخی صورتحال کے مطابق مقدس مقامات اور اوقافات پر اردن کی ہاشمی بادشاہی کے نگہبانی کے کردار کا احترام کرنے اور یروشلم انڈومنٹ ایڈمنسٹریشن اور مسجد اقصیٰ کے اختیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

الہاشمی نے ایک مناسب ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول اور مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی طرف واپسی کی اجازت دے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button