متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ملازمتیں: شیخ محمد نے ملازمین کے لیے روزگار سے متعلق انشورنس کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک انقلابی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جہاں ایک نئی انشورنس اسکیم ملازمین کو ملازمت سے محروم ہونے سے بچائے گی۔

پیر کو متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد ٹویٹر پر یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے کہا کہ بے روزگاری سے متعلق انشورنس اسکیم بیمہ لینے والے شخص کو ایک محدود مدت کے لیے نقد رقم کی پیشکش کرے گی۔

اس نظام کو انشورنس پیکجز کے ذریعے لاگو کیا جائے گا جہاں ایک بیمہ شدہ ملازم کو ایک خاص مدت تک معاوضہ دیا جائے گا جب تک کہ اسے کوئی دوسری نوکری نہیں مل جاتی

اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں لیبر مارکیٹ کی مسابقت کو بڑھانا، ملازمین کی حفاظت اور کام کا ایک مستحکم ماحول قائم کرنا ہے۔ قانون کا مقصد ملازمت کی منڈی میں اماراتیوں کی مسابقت کو بڑھانا اور ساتھ ہی ساتھ "بہترین بین الاقوامی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی طرف راغب کرنا” ہے۔

شیخ محمد یا ان کے دفتر نے اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے مطابق بے روزگاری انشورنس سکیمیں ابھرتی ہوئی اور ترقی یافتہ دونوں معیشتوں میں لاگو کی جاتی ہیں تاکہ ملازم افراد کو ملازمت کے نقصان کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

یو اے ای کا یہ اقدام حالیہ مہینوں میں عالمی صلاحیتوں کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے اعلان کردہ اصلاحات کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ ہنر مند پیشہ ور افراد، فری لانسرز، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو راغب کرنے کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ پانچ سالہ گرین ویزا طویل لچکدار رعایتی مدت پیش کرتا ہے جو رہائشی اجازت نامہ منسوخ یا ختم ہونے کے بعد ملک میں رہنے کے لیے چھ ماہ تک پہنچ جاتا ہے۔

ملک نے ملازمت تلاش کرنے والوں کیلئے بھی ویزہ متعارف کرایا گیا ہے جس سے غیر ملکیوں کو خاص طور پر ملازمت کی تلاش کے لیے ملک آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button