خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے شیر خوار بچے کو گرفتار ماں سے ملوا دیا

خلیج اردو: دبئی پولیس کی جانب سے ایک اور انسانی ہمدردی کے اقدام کے نتیجے میں، نائف پولیس اسٹیشن میں وکٹم سپورٹ ٹیم نے حال ہی میں زیر حراست ایک خاتون کی جانب سے اس کے تین ماہ کے بچے کے ساتھ دوبارہ ملنے کی درخواست کا جواب دیا کیونکہ اس کے پاس جیل سے باہر بچے کی نگہداشت کیلئے کوئی بھروسہ مند شخص نہیں تھا۔

نائف تھانے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر طارق محمد نور تہلک کے مطابق خاتون کو ان کے اور دوسری قومیت کی خاتون کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا، "اس خاتون نے ہماری ایک خاتون افسر سے رابطہ کیا اور اپنے تین ماہ کے بچے کو دیکھنے اور ملنے کی درخواست کی، اور دعویٰ کیا کہ اس کے خاندان کے باہر کوئی ایسا فرد نہیں ہے جس پر وہ اپنے بچے کیلئے بھروسہ کر سکے۔”

بریگیڈیئر تہلک نے وضاحت کی کہ ایک گھنٹے کے اندر، وکٹم سپورٹ ٹیم نے دبئی ہسپتال کے تعاون سے اس کے شناختی کاغذات کی تصدیق کرنے کے بعد بچے کو اس کی ماں سے ملایا۔

"اس کے بعد ہم نے اس کے شیر خوار بچے کے ساتھ دبئی کی خواتین کی جیل میں تعزیرات اور اصلاحی اداروں کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اس کی منتقلی کا انتظام کیا، جو اس طرح کے کیسز کیلئے ہمہ وقت تیار اور ہیلتھ کئیر کی ضروری سہولیات سے لیس ہے۔”

خصوصی دیکھ بھال
سزا اور اصلاحی اداروں کے جنرل ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کی جیل کی ڈائریکٹر کرنل جمیلہ الزابی نے کہا کہ جیل بچوں کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے۔ تاہم، کچھ قیدیوں کے لیے یہ واحد آپشن ہے، اس لیے کہ جب تک ان کی ماں کی سزا پوری نہیں ہو جاتی،اور بچے کی دیکھ بھال کے لیے خاندان کے کوئی فرد باہر موجود نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ "ایک بار جب قیدی اپنے بچے کے ساتھ آتا ہے، تو ان کے کئی طبی معائنے ہوتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچوں کی تمام ضروریات دستیاب ہوں بشمول مناسب خوراک، ذاتی اور صحت کی دیکھ بھال کے آلات اور سامان اور کپڑوں کی فراہمی۔ اسکے علاوہ ہم ضروری حفاظتی ٹیکے اور ویکسین بھی فراہم کرتے ہیں،”

کرنل الزابی نے وضاحت کی کہ اگر ماں نفسیاتی طور پر تندرست ہے اور اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہے، تو بچہ اس کے ساتھ ماؤں اور ان کے بچوں کے لیے مختص عمارت میں رہ سکتا ہے۔

اس صورت میں کہ وہ بچے کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے باہر کوئی نہیں ہے، نوزائیدہ کو خواتین کی جیل کی نرسری میں منتقل کیا جاتا ہے، جو کہ تمام ضروری خدمات اور سہولیات سے آراستہ ایک علیحدہ عمارت ہے۔

کرنل الزابی نے کہا کہ "نرسری کو پیشہ ور افراد اور 10 مخصوص نینیاں چلاتی ہیں جو شیر خوار بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ماں روزانہ کی بنیاد پر اپنے بچے سے ملنے جاتی ہے اور وقت گزارتی ہے

گرفتار خاتون نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اس اقدام سے متاثر ہوئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button