متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پارکنگ کے وہ 10 جرم جس کے جرمانوں کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے

خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات وہ ملک ہے جس میں نظام ٹریفک اور پارکنگ کو لے کر حکام کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہاں پارکنگ کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ضروری ہے کہ گاڑی چلانے والے مناسب اصولوں پر عمل کریں تاکہ ہر کوئی سروس سے فائدہ اٹھا سکے۔

ایک ڈرائیور کی طرف سے بے ترتیب یا غیر قانونی پارکنگ دوسرے کو اپنی کار میں آسانی کے لیے جگہ دے سکتی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت اور یہاں تک کہ فائر ہائیڈرنٹس تک رسائی میں بھی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

وفاقی ٹریفک قوانین غیر قانونی پارکنگ روکنے سے متعلق کئی جرائم اور جرمانے درج کرتے ہیں۔ جن میں کچھ زیادہ سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے بعض لوگ اضافی جرمانے کے طور پر ڈرائیونگ لائسنس پر بلیک پوائنٹس حاصل ہیں۔

غلط پارکنگ پر 500 درہم جرمانہ:

گاڑیوں کے پیچھے پارکنگ اور ان کی نقل و حرکت کو روکننے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا۔
گاڑی کو محفوظ کیے بغیر پارکنگ پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔

فٹ پاتھ پر گاڑیاں پارک کرنے پر 400 درہم جرمانہ
گاڑی کو اس طرح روکنا جو پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو روکنے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔
فائر ہائیڈرنٹس کے سامنے پارکنگ کرنے پر 1,000 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس لائنسس میں لگائے جائیں گے۔

خصوصی ضروریات والے لوگوں کے لیے مختص جگہوں پر پارکنگ پر 1,000 درہم جرمانہ، 6 بلیک پوائنٹس شامل ہے۔
سڑک کے بیچ میں بغیر وجہ کے رکنے پر 1,000 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس لائنسس میں لگائے جائیں گے۔
پیلے رنگ کے باکس جنکشن میں رکنے پر 500 درہم جرمانہ اور عوامی سڑکوں پر بائیں سڑک کے کندھے پر ممنوعہ علاقوں میں گاڑی کو روکنے پر 1,000 درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button