خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں سیاح کو منشیات ساتھ رکھنے پر 10 سال قید، 50 ہزار درہم جرمانہ

خلیج اردو: دبئی کی ایک عدالت نے کوکین رکھنے کے جرم میں 33 سالہ سیاح کی 10 سال قید اور درہم 50,000 درہم جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملزم کو دبئی کسٹمز نے تین شیشیوں میں 4.55 گرام مائع نشہ آور چیز (کوکین) کے ساتھ پکڑا تھا۔ حکام نے کیس دبئی پولیس کو بھجوا دیا، جس نے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو منشیات کی تشہیر اور فروخت کے ارادے سے رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو 10 سال قید اور 50,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

دبئی کی اپیل کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔

مجرم کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button