متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی ایکسپو 2020 کیلئے 100 دن باقی ، شیخ محمد نے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا

خلیج اردو
23 جولائی 2021
دبئی : 100 دنوں میں متحدہ عرب امارات وہ پہلا خلیجی ملک ہوگا جو کرونا وائرس کی وباء کے بعد سب سے بڑے عالمی ایکسپو کی میزبانی کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز دبئی ایکسپو 2020 کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا عالمی ثقافتی میلا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی جو یکم اکتوبر کو شروع ہوگا، توقع ہے کہ اس میں 25 ملین سے زیادہ سیاح آئیں گے اور اس میں زندگی کو بدلنے والے تجدیدی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔

اس حوالے سے شیخ محمد نے ٹویٹ میں کہا کہ دبئی ایکسپو کیلئے 100 دن باقی رہ گئے، جو دنیا کا سب سے بڑا ایکسپو ہوگا اور یہ کرونا وائرس کی بحالی کے بعد پوری دنیا سے 192 ممالک کے شہریوں کیلئے سب سے بڑا ایکسپو ہوگا۔

ایکسپوکیلئے 50 ہزار ملازمین ہوں گے جبکہ 30 ہزار رضاکار اس میں خدمات سرانجام دیں گے۔

شیخ محمد نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ جامع ثقافتی اور علم کے تبادلے کیلئے جگہ فراہم کرے گا۔ ایکسپو 2020 دبئی کرونا وائرس کے بعد کے معاشی ، ترقی اور ثقافتی رجحانات کیلئے روڈ میپ تیار کرے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button