متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 100 فیصد رہائشیوں کو ویکسین دینے کا مطلب کیا ہے، حکام نے وضاحت کردی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں تمام اہل افراد کیلئے کرونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ضرور لگوائی ہے جہاں حکام نے جمعہ کے دن اس حوالے سے اعلان کیا ہے۔

حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام رہائشیوں کو ویکسین دی گئی ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر ٹارگٹ گروپ اب کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

اتوار کو ایک خصوصی میڈیا بریفنگ میں متحدہ عرب امارات میں صحت کے شعبے کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسانی نے کہا کہ ملک کی آبادی میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر نئے ورک ویزا ہولڈرز آتے ہیں۔ حکام اس زمرے کے رہائشیوں کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں کہ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔

تین سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے ویکسین کھلے رہنے کے باوجود کئی طالب علموں کو ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی۔ مزید یہ کہ رہائشیوں کا ایک چھوٹا طبقہ طبی بنیادوں پر ویکسین لینے کے اہل نہیں ہے۔

آج کے اوائل میں یو اے ای کی وزارت صحت اور روک تھام نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام رہائشیوں کیلئے فائزر بائیوٹیک اور سپوتنک ویکسین کے بوسٹر شاٹس کا اعلان کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button