متحدہ عرب امارات

ایئر عربیہ نے کم لاگت کی حامل ایئرلائن ہونے کا اعزاز جیت لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

اس سال کی سب سے کم لاگت ایئر لائن ہونے کا اعزاز ایئر عربیہ نے جیت لیا۔

ایئر عربیہ کے اس اعزاز کا اعلان 17  دسمبر کو دبئی میں منعقد ہونے والی 14 ویں ایوی ایشن بزنس ایوارڈز کی تقریب کے دوران کیا گیا۔

ایئر عربیہ کے کم لاگت ایئر لائن ہونے کا فیصلہ فضائی صنعت کے ماہرین پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے کیا گیا ہے، اس پینل نے ایئر عربیہ کو اسکی جدت، مالی کارکردگی اور مستقبل میں ترقی کے اشاریہ پر پرکھا ہے۔

اس موقعے پر ایوراڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایئر عربیہ کے سی ای او عادل ال علی کا کہنا تھا کہ "اس مشکل ترین سال میں کم لاگت کی حامل ایئر لائن ہونے کا ایورڈ حاصل کرنے ایک بڑی کامیابی ہے، جو کہ اس سال ٹیم کی طرف سے کی گئی سخت محنت اور خطے میں کم لاگت والے بزنس ماڈل کی مضبوطی کا ثبوت ہے”۔

Source: Wam

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button