متحدہ عرب امارات

14 سالہ لڑکے نے 6 سالہ بچے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا

خلیج اردو
14 دسمبر 2020
اترپردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکے کو اپنے 6 سالہ بھتیجے کو اغوا اور قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نے اپنے بھتیجے کو اغوا کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور متاثرہ افراد کے لواحقین سے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کرنے کا خط بھی لکھا ہے۔

انویسٹیگیشن کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کے والدین اسے چور کہتے ہیں اور جب بھی وہ ان سے شکایت کرتا تھا تو وہ اسے ڈانٹ دیتے تھے۔

پولیس کی جانب سے نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے اور اب اسےکم عمر بچوں کیلئے قائم شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے۔

9 دسمبر کو مہاراج گنج ضلع کے بنسپر گاؤں کا رہائشی دیپک گپتا اغوا کرلیا گیا تھا اور متائثرہ بچے کے خاندان کو 5 لاکھ روپے میں تاوان دینے کا خط بھجوایا گیا تھا۔

اس کے بعد پولیس نے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو مزکورہ 14 سالہ لڑکے کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کو دھکمے والے خط اور ملزم کی ہیڈرنگ میں مماثلت ملی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button