خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں مختلف خلاف ورزیوں پر 168 ای بائکس ضبط کر لی گئیں۔

خلیج اردو: محکمہ ٹریفک اور پیٹرولز کی زیرنمائندگی شارجہ پولیس جنرل کمانڈ، نے الیکٹرک بائیک استعمال کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ سڑکوں پر چلتے ہوئے قوانین کی پابندی کریں۔

ٹریفک آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر، شارجہ پولیس میں ٹریفک اور پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علائی النقبی نے الیکٹرک بائیک استعمال کرنے والوں سے کہا کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے اورحد رفتار کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کو انفرادی طور پر استعمال کیا جانا چاہیے اور اس پربھاری سامان نہ لے جایا جائے کیونکہ اس سے سکوٹر کا توازن بگڑ جائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ٹریفک حادثہ الیکٹرک سائیکل کے غلط استعمال کی وجہ سے پیش آیا تھا جبکہ اس سال جنوری سے اپریل کے درمیان 168 الیکٹرک سائیکلیں پکڑی گئیں۔

شارجہ پولیس جنرل کمانڈ کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے ایک ماہ سے جاری مہم عربی، انگریزی اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ہدایات جاری کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد النقبی نے کہا کہ الیکٹرک سائیکلوں کا غیر قانونی استعمال اور ٹریفک ضابطوں کی عدم تعمیل کے سنگین مضمرات ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button