خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی انٹرنیشنل کونسل آف میوزیم کی جنرل کانفرنس 2025 کی میزبانی کرے گا

خلیج اردو: دبئی نے 27 ویں انٹرنیشنل کونسل آف میوزیم (آئی سی او ایم)کی جنرل کانفرنس 2025 کے انعقاد کی باضابطہ تیاریاں شروع کردی ہیں، کانفرنس کے2022 ایڈیشن کے میزبان ملک پراگ نے آئی سی او ایم کا پرچم دبئی کے حوالے کیا۔ دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی (دبئی کلچر) کی چیئرپرسن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پراگ میں آئی سی او ایم 2022 میں شرکت کی۔ شیخہ لطیفہ نے کہاکہ دبئی نے 2025 میں ہونے والے آئی سی اوایم کی جنرل کانفرنس کے انعقاد کے لیے باضابطہ تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ہم معروف انٹرنیشنل میوزیم پروفیشنلز کے اس اثرنگیز ثقافتی ایونٹ کی میزبانی کے خواہاں تھے۔ آئی سی اوایم کی آئندہ جنرل کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کو ذمہ داری تفویض کرنے کی علامتی چھڑی، آئی سی اوایم کا پرچم پراگ کے نیشنل میوزیم میں ہونے والی جنرل کانفرنس کی فلیگ ریلے تقریب کے دوران دبئی کے سپرد کیاگیا۔

دبئی میں 2025 میں ہونے والی کانفرنس کا 27 واں ایڈیشن ‘تیزی سے بدلتی ہوئی کمیونٹیز میں عجائب گھروں کا مستقبل’کے عنوان کے تحت ہوگا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے خطے(میناسا) میں دبئی اس کانفرنس کا انعقاد کرنے والا پہلا شہر ہوگا۔

آئی سی اوایم پراگ کے حکام اور چیک کمیونٹی کی جانب سے ڈیزائن کردہ پرچم ملک کی روایتی ثقافت اور دستکاری عناصر کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پرچم آئی سی اوایم میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے رشاد بوخش کے حوالے کیاگیا جنہوں نے اسے دبئی کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ہالا بدری کے سپردکیا۔

دبئی کلچر کے میوزیم ڈیپارٹمنٹ کی پروجیکٹ منیجر مريم مظفر اهلی نے آئی سی اوایم کے اگلے ایڈیشن کی میزبانیکے لیے دبئی کے منصوبوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل کانفرنس کی میزبانی کے ذریعے ہم ایک ایسے ایونٹ کا انعقاد کریں گے جو میوزیم کے شعبے سے متعلقہ تبدیلی، بحالی، شمولیت، شفافیت اور پائیداری جیسے مسائل کا حل پیش کرے گا۔ مريم مظفر اهلی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں تقریباً 55 سرکاری اور تقریباً 115 نجی عجائب گھر ہیں، جن میں اتحاد میوزیم، شارجہ میوزیم آف اسلامک سولائزیشن، قصر الحصن، لوو ابوظہبی اور آئندہ قائم ہوئے والا غوغنهايم القادم میوزیم جیسے ممتاز ثقافتی مراکز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button