متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کی 2 ملین خوراکیں ابوظہبی پہنچ گئیں، ویڈیو دیکھیں

 

 

خلیج اردو آن لائن:

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تقسیم کے لیے یو اے ای کی طرف سے بنائے گئے ہوپ کنسورشیم نے کورونا ویکسین کی دو ملین خوراکوں کی ٹرانسپورٹیشن میں سہولت کاری کا کر کے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

اس کنسورشیم کی ممبران کی مدد سے اتحاد کارگو چارٹرڈ طیارہ بوئنگ 777-300 ای آر ویکسین کا کارگو لے کر ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔

جس کے بعد اتحاد ایئر ویز نے اپنے اس ویکسین کو کم درجہ حرارت پر محفوظ کرنے کے لیے زمینی راستے سے ابوظہبی پورٹس کذاد پہنچایا۔

ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الحماد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ  ابوظہبی اور لاجسٹک انڈسٹری نے مل کے ایک بہت بڑا سنگ میل عبور کیا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری اور نجی اشتراک کے ساتھ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کنسورشیم ویکسین کی تقسیم کی طلب کو پورا کرنے کے بہترین حل مہیا کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم جی 42 ہیلتھ کیئر جیسے اپنے دیگر پارنٹنرز کے ساتھ بات چیت کرنے بعد ہم اپنی صلاحیت اور دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔

https://twitter.com/admediaoffice/status/1337057096580419586?s=20

https://twitter.com/admediaoffice/status/1337057101064122369?s=20

ہوپ کنسورشیم کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ڈسٹری بیوشن کے لیے مختلف کمپنیوں کے ساتھ مل کر اس مشکل کو حل کرنے کیا گیا ہے۔ جس ہوپ کنسورشیم کا نام دیا گیا ہے۔

اس کنسورشیم میں ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، اتحاد کارگو، ابو ظہبی پورٹس گروپ رافیڈ، اور سکائی سیل جیسی بڑے ادارے شامل ہیں۔ یہ تمام ادارے ایک ساتھ کام کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی ڈسٹری بیوشن اور سپلائی چین تشکیل دے رہے ہیں، تاکہ ویکسین کی ایک خاص درجہ حرارت اور احتیاط کےساتھ دنیا بھر میں تقسیم کو ممکن بنایا جا سکے۔

اور یہ کنسورشیم دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 6 ارب خوراکوں کی ٹرانسپورٹیشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button