متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ سنٹر بند کر دیئے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارت حکام کا کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئے گرفتاریوں، جرمانوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری۔  شاپنگ سنٹروں اور دکانوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے مالکان کو جرمانے کیے جا رہے ہیں یا دکانیں بند کی جا رہیں ہیں۔

پیر کے روز عجمان کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ محکمے کی جنب سے عجمان میں دو شاپنگ سنٹروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآؐمد نہ کرنے کر جرم میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

انسپیکشن سیکش نے مینجر ماجد السوئیدی کا کہنا تھا کہ” وبا کہ پھیلاؤ کو روکنےکے لیے بڑے پیمانے پر امارات کی مارکیٹوں کی بڑے پیمانے پر اانسپیکشن کی گئی تاکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران دو شاپنگ سنٹروں کو ان اقدامات سے متعلق لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پایا گیا”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” لوگوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان شاپنگ سنٹروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اور انہیں کورونا ایس اور پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائےگا”۔

السوئیدی نے تمام معاشی سرگرمیوں کے مراکز کی جانب کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق انتظامیہ کے احکامات پر عمل کروانے کے لیے انسپیکشن جاری رہے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button